رائے پور ،14؍ مارچ (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)چھتیس گڑھ کے وزیر اعلی رمن سنگھ کا کہنا ہے کہ نکسلیوں کے خلاف لڑائی میں بارودی سرنگ سیکورٹی فورسز کے لئے ایک چیلنج ہے اور اگر اسے دور کر لیا جائے تو یہ پوری لڑائی صرف چھ ماہ میں ختم کی جا سکتی ہے۔چھتیس گڑھ کے نکسل متاثرہ سکما ضلع میں نکسلی حملے میں شہید نو جوانوں کو آج مانا واقع چھتیس گڑھ مسلح فورس کے چوتھی بٹالین کے ہیڈ کوارٹرز میں خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ہیڈکوارٹر میں موجودسنگھ نے کہا کہ نکسلیوں کو آمنے سامنے کی لڑائی میں روز بھگایا جا رہا ہے۔لیکن بارودی سرنگ اس لڑائی میں چیلنج ہے۔نکسلی سڑک کی تعمیر کے دوران بارودی سرنگ کا استعمال کرتے ہیں۔بارودی سرنگ کا پتہ لگانامشکل ہے۔اگر اس ٹیکنالوجی کی معلومات مل جائے تو ہم نکسلیوں کے خلاف لڑائی کو چھ ماہ میں ختم کر سکتے ہیں۔وزیر اعلی نے کہا کہ یہ بدقسمتی کی بات ہے کہ زمین میں ایک فٹ کے اندر کہاں بارودی سرنگ ہے یہ پتہ لگا نا آج کی ٹیکنالوجی میں ممکن نہیں ہے۔سیکورٹی فورس کے جوان گشت کرنے کے لئے اور سڑک کی تعمیر کے تحفظ کے لئے نکلتے ہیں، اس دوران دھماکہ ہو جاتا ہے۔سنگھ نے کہا کہ بارودی سرنگ دریافت ٹیکنالوجی کے بارے میں ابھی تک معلومات نہیں ملی ہے۔لیکن اب کچھ اور جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ واقعہ کسٹارام اور پلوڑی گاؤں کے وسط ہواہے۔پلوڑی کا کیمپ نکسلیوں کے گڑھ میں بنا ہوا ہے۔ اس کیمپ کے بننے سے ہماری رسائی نکسلی ہیڈ کوارٹر کے قریب تک ہو گئی ہے اور یہی ان کی بوکھلاہٹ کی وجہ ہے۔پہلے جو نکسلی ضلع ہیڈکوارٹر میں حملہ کرنے کا ارادہ کرتے تھے، اب وہ اپنے گھروں پر سمٹ گئے ہیں۔سنگھ نے کہا کہ سیکورٹی فورسز کے جوان سے بے مشکل لڑائی لڑ رہے ہیں۔سب سے مشکل کام ہے وہاں رہنا اور وہاں رہ کر نکسلیوں کے خلاف کارروائی کرنا۔پوری بہادری اور ہمت کے ساتھ سیکورٹی فورس کے جوان آگے بڑھ رہے ہیں اور نکسلی تمام محاذوں میں ناکام ہو رہے ہیں۔علاقے میں سڑکوں کا جال بچھایا جا رہا ہے۔وزیر اعلی نے کہا کہ جوانوں کا حوصلہ کم نہیں ہوا ہے۔ ایسے واقعات سے ہمارا یا جوانوں کا حوصلہ کم نہیں ہوگا۔نئے عزم وحوصلے کے ساتھ نکسلیوں کو جواب دیا جائے گا اور انہیں مکمل طور پر ختم کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ سرحد پر جس طرح ہمارے نوجوان لڑ رہے ہیں یہ لڑائی بھی کسی اعتبار سے کم نہیں ہے۔ یہ اس سے بھی بڑی اور مشکل لڑائی ہے کیونکہ ہم یہاں نامعلوم کے خلاف لڑتے ہیں۔اس دوران رمن سنگھ کابینہ کے رکن، سینئر پولیس افسر، سی آر پی ایف کے سینئر افسر سمیت دیگر سینئر افسران موجود تھے۔چھتیس گڑھ کے نکسل متاثرہ سکما ضلع میں منگل کو نکسلیوں نے بارودی سرنگ میں دھماکے کر اینٹی لینڈ مائن وہیکل کو اڑا دیا تھا۔اس واقعہ میں سی آر پی ایف کے نو جوان شہید ہو گئے ہیں اور دو دیگر زخمی ہیں۔